مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر کوئی بیان دینے کی پوزيشن میں نہیں ہے البتہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستا ن اور ہندوستان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ الزبتھ ٹروڈو نے بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک پرزوردیاہےکہ وہ تحمل سےکام لیں۔انھوں نے کہاکہ پاک بھارت افواج ایک دوسرے سےرابطےمیں ہیں۔
الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پرپیش آئے واقعات کی مخصوص رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ کشمیر پر ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر کوئی بیان دینے کی پوزيشن میں نہیں ہے البتہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستا ن اور ہندوستان کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
News ID 1867360
آپ کا تبصرہ